کراچی کی ہوا

اگر کراچی میں ہوا نہ چلتی ہوتی تو لوگ خود کو نوچنے پر اتر آتے- جب سے رمضان شروع ہوا ہے کراچی میں بہت ہی نیکسٹ لیول ہوا چل رہی ہے اب یہ نہیں پتا کہ یہ ہوا کوئٹہ کی ہے یا سنگاپور کی… کیوں کہ یہاں جب ٹھنڈ ہوتی ہے تو کوئٹہ کا نام لگا دیا جاتا ہے ، لگتا ہے جس طرح انڈیا فالتو پانی چھوڑ کر پاکستان کو سیلاب میں ڈبو دیتا ہے ویسے ہی کوئٹہ فالتو ہوا بھیج کر کراچی کے لوگوں کی رضائیاں نکلوا دیتا ہے

بات کراچی کی ہوا کی ہو رہی ہے تو یہ ہوا میرے بھتیجے عبدالصبور کو بھی لگ گئی ہے، یہ جناب ٹی وی دیکھتے ہوئے تبصرے کرتے رہتے ہیں، کچھ دن پہلے بھابی نے باتوں باتوں میں بول دیا کہ کراچی میں لوگ مرچیں بہت کھاتے ہیں اس لیے پکے رنگ کے ہوتے ہیں، میری بھابی کی بات سے آپ لوگ اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن ان کے بیٹے نے پورا اتفاق کر لیا، ٹی وی پر ڈرامہ چل رہا تھا اور اس میں کوئی کالی سی لڑکی دکھائی دی، جسے دیکھتے ہی عبدالصبور بولے کہ "مما یہ زیادہ مرچیں کھاتی ہے ؟؟”

کراچی کی ہوا کا رنگ سرخ ہوتا ہے، آپ کا ذہن سیدھا "خون” کی طرف گیا ہوگا جبکہ میں "گٹکے” کے رنگ کی بات کر رہا ہوں جو سڑک، گلی،دیوار اور عمارت پر "پکاسو” کے طرز کی پینٹنگز بناتا دکھائی دیتا ہے- اگر آپ کبھی پبلک بس میں سفر کرنا چاہیں اور ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لیے کھڑکی کی طرف والی سیٹ پر بیٹھیں تو بس کی چھت پر بیٹھے اجے دیوگنوں کے گٹکے کی پچکاریوں سے ضرور بچ کے رہیں، کیوں کہ رستے میں کوئی گرلز کالج آ جائے تو منہ میں گٹکا رکھ کے سیٹی بجانا تھوڑا مشکل سا ہو جاتا ہے 

Advertisements

ایک خیال “کراچی کی ہوا” پہ

  1. phanerozoic11

    رنگی چاہے جس رنگ میں ہو.کراچی کے ہوائ رنگ کا جادو سر چڑهکر بولتا ہے
    کراچی کی ہوا کا حقیقی و مجازی کیا خوب نقشہ کهینچا ہے…
    اچهی کوشش. .
    لکهتے رہیئے

    پسند کریں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s