واٹس ایپ، اب اردو میں

"لیکن ہم تو کافی عرصے سے اردو میں واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں۔”

میں جب بھی کہیں واٹس ایپ کے اردو ترجمہ کا ذکر کرتا ہوں تو مجھے یہ سُننے کو ملتا رہتا ہے، بہت سے لوگ اردو پیغام رسانی، اردو فیس بک سٹیٹیس اور اردو ٹویٹس کو ہی اردو لوکلائزیشن سمجھ رہے ہوتے ہیں اور اردو کی بورڈ کو ہی مکمل اردو لوکلائزیشن کا درجہ دے دیتے ہیں، پھر انہیں بتایا جاتا ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم، ایپ یا ویب سائٹ کے اردو ترجمہ سےمراد اس پر موجود ہر لفظ کا اردو میں ہونا یعنی کہ بذاتِ خود اس کا اردو میں ہونا ہے اور بعض اوقات صرف اردو میں ہونا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کا مقامی لب و لہجہ چاہیے ہوتا ہے۔

الحمداللّہ، واٹس ایپ اب اردو میں دستیاب ہے، اس میں بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہے، جنہوں نے بنا کسی تنخواہ یا فائدے کے اس کے لیے کام کیا اور اب ہر اردو بولنے، پڑھنے یا سمجھنے والا اسے استعمال کر سکے گا۔ اردو سے متعلق پاکستان میں آج کل بہت بڑے فیصلے ہو رہے ہیں، سرکاری زبان کا درجہ پھر سے دے دیا گیا ہے، عمل کے احکامات بھی جاری ہوگئے ہیں، اس تناظر میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو کو ملنے والی اہمیت اور ترقی مزید اثر انداز ہوسکے گی۔ اردو رسم الخط کے حوالے سے بھی مہم چلتی رہتی ہے جسے شائد اب حکومتی سطح پر بھی کچھ توجہ حاصل ہو پائے گی۔

واپس واٹس ایپ کی بات کرتے ہوئے یہ کہوں گا کہ ایک درخواست کے نتیجہ میں پاکستان کا جھنڈا بھی واٹس ایپ ایموجیز میں شامل کر لیا گیا ہے، اور اگر آپ واٹس ایپ اردو استعمال کرنا چاہتے یا چاہتی ہیں تو آپ کے پاس ایسا اینڈرائڈ سمارٹ فون ہونا لازمی ہے جس میں اردو زبان بطور فون کی زبان شامل ہو، آپ فون کی زبان کو اردو پر مقرر کریں اور واٹس ایپ اردو کے مزے لیں۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s