کیا پاکستان اب سپرپاور بننے والا ہے؟

یہ حالیہ تاریخ میں پیش آنے والا سب سے انوکھا اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، کیا وہ سب سچ ہو رہا ہے جو ہم سپرمین اور ٹرانسفارمز جیسی فلموں میں دیکھتے ہیں، کیا واقعی ایسا وقت آچکا ہے؟

جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں چار دن سےسنی تحریک کا دھرنا جاری ہے، ان کے نعرے، بیانات، ویڈیوز وقتا فوقتا سوشل میڈیا پر آتے رہتے ہیں، ان کے مطالبات منظور ہونگے یا نہیں اس بات کو پس پشت ڈالتے ہوئے وہاں پر موجود لوگوں اور ان کے خیالات اور کارناموں پر نظر دوڑائی جائے تو ذہن ماؤف ہونے میں کچھ سیکنڈز ہی لگیں گے۔ آپ کو یاد ہی ہوگا کہ کچھ عرصہ پہلے ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر افراتفری مچائی ہوئی تھی جس میں ایک میٹھے اسلامی بھائی کے موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی کیوںکہ بپا جان نے اس فون کو کچھ منٹس کے لیے اپنے ہاتھ میں تھاما تھا۔ سائنس اس بات کا جواب کبھی نہیں دے پائے گی، سائنس شائد وہاں تک کبھی پہنچ بھی نہ پائے اگر پہنچ بھی جائے تو ہم اس سے کئی ہزار میل آگے کہیں پہنچ چکے ہونگے۔

اب آتے ہیں اس واقعہ کی طرف جو شائد مستقبل میں ہونے والی جنگوں کا رخ ہی پلٹ کر رکھ دے، جو شائد اب تک ہونے والی تمام ایجادات کو دھندلا کر رکھ دے، امریکہ، اسرائیل، بھارت اور چین سمیت تمام ملکوں کے ہتھیار شاید ہی اب مقابلہ کر پائیں اس چیز کا جس کا مظاہرہ ہم نے ڈی چوک میں دیکھا۔

ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے اپنی اڑان بھری اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا، مارگلہ کے پہاڑوں کا جائزہ لیتے ہوئے جب وہ ڈی چوک کے قریب پہنچا تو نیچے لوگوں کی نہریں بہہ رہی تھیں، اچانک ہی ہیلی کاپٹر کے سگنلز میں خرابی آنا شروع ہوگئی، سرخ بتی جل چکی تھی اور ہیلی کاپٹر اب پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوچکا تھا، اسے ڈی چوک کے اوپر سے گزر کر آگے بڑھنا تھا لیکن کسی انجانی قوت  نے ہیلی کاپٹر کو الٹے ہاتھ کی طرف موڑ دیا۔ پائلٹ کے ماتھے پر پسینہ بہنے لگا، اس نے نیچے زمیں کی طرف دیکھا تو درجنوں چھوٹے چھوٹے چپل نما ہتھیار اس کی طرف بڑھ رہے تھے، وہ کسی اینٹی-ہیلی کاپٹر گن سے فائر نہیں کیے جارہے تھے اور نہ ہی وہ زیادہ قریب پہنچ پارہے تھے لیکن ان کی نکلنے والی ریڈی ایشنز نے ہیلی کاپٹر کا سسٹم جام کر دیا تھا، اور وہ اب کنٹرول کھو رہا تھا۔  پائلٹ نے اپنے پندرہ سالہ دور میں ایسا کبھی نہیں دیکھا تھا، وہ بے ہوش ہوتے ہوتے بچا اور ہیلی کاپٹر کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ کچھ دیر بعد ہیلی کاپٹر کا سسٹم چالو ہونا شروع ہوگیا تو اس کے اوسان بحال ہوئے۔

یہ ڈی سی کامکس یا مارول کی کسی فلم کا پلاٹ نہیں ہے، یہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔ اگر ایسے ہی نئی سے نئی ایجادات سامنے آنے لگ گئیں تو پاکستان کو سپر پاور بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سنا گیا ہے کہ شائد ناسا بھی جلد ہی اس پر کوئی پریس ریلیز شائع کرے۔

//platform.twitter.com/widgets.js

Advertisements

6 خیالات “کیا پاکستان اب سپرپاور بننے والا ہے؟” پہ

  1. میں سمجھتا ہوں کہ دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑنے کے سو سال بعد ہی سہی مگر چپل میزائل کی ایجاد کے بعد پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا کماحقہ انتظام ہو گیا ہے۔ عالم کفر پر لرزاہٹ طاری ہے اور مسلم امہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    پسند کریں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s