ٹوئٹر زندگی

ٹوئٹر ویلے لوگوں کا کام ہے

میں جتنا وقت ٹوئٹر کو دونگا، مجھے اتنا وہ فالورز، ریٹویٹس اور جوابات کی شکل میں واپس کرے گا اور میں ٹوئٹر کو وقت تبھی دونگا جب میں زندگی میں کہیں اور وقت نہیں دے رہا یا پھر میرے پاس کچھ اور کرنے کو ہے نہیں۔

ٹوئٹر خود کلامی ہے

لوگ پہلے واش روم میں بیٹھے یا گھر کی چھت پر چڑھے آسمان کو گھورتے یا کمرے میں اکیلے لیٹے خود سے باتیں کرتے تھے۔ خود کا اندر پھرولتے تھے، کسی بات پہ اداس اور کسی پر مسکرا پڑتے۔۔ اور اب وہ یہ سب ٹویٹس کی شکل میں کرتے ہیں۔

ٹوئٹر انا پرستی ہے

اس نے فالو بیک نہیں دیا مجھے، میں پاگل کا بچہ ہوں جو مفت میں اس کی ٹویٹس پڑھتا رہوں؟ وہ میری ٹویٹس ری ٹویٹ نہیں کرتی تو میں کیوں کروں اس کی؟ اس نے شائد وہ سب ٹویٹ میرے بارے میں کی ہے۔ دوسروں کو جواب دیا اور میری ٹویٹ بس فیورٹ کر کے چھوڑ دی۔

ٹوئٹر، چپیڑ ہے

چپیڑ، تھپڑ کو کہتے ہیں اور واقعی ٹوئٹر آپ کو کبھی کبھی رکھ کے چپیڑیں لگاتا ہے، چپیڑیں تب لگنی شروع ہوتی ہیں جب آپ ٹوئٹر سیلیبرٹی بن جاتے ہیں اورآپ کی انا برج الخلیفہ کی سیر پر نکلی ہوتی ہے۔ ٹوئٹر سیلیبرٹی کا مطلب کہ آپ لوگوں کی پسند کی باتیں کرنے لگ جاتے ہیں یا پھر لوگ آپ کی باتیں کرنے لگ جاتے ہیں۔ لیکن یہ چپیڑیں کسی نہ کسی کی دعاؤں کا نتیجہ ہی ہوتی ہیں۔

ٹوئٹر خزانہ ہے

کس چیز کا خزانہ؟ اسی چیز کا جس کی آپ کو تلاش ہے اور آپ ہی جانتے ہیں کہ آپ کو کس چیز کی تلاش ہے۔ نہیں، نہیں ابھی خود سے جھوٹ مت بولیے۔۔۔ آپ کو اسی چیز کی تلاش ہے جو آپ روزانہ ٹوئٹر پر کرتے ہیں، اور وہی آپ کا خزانہ ہے۔

ٹوئٹر میرا ہے

ہاں ہاں میرا ہے، ڈک کوسٹلو اور جیک ڈورسے میرے ابو ہیں، اور یہ مجھے وراثت میں ملا ہے، خبردار اگر کسی نے میری مرضی کے خلاف میری ٹائم لائن پر کچھ لکھا، اتنا پیسہ خرچ کر کے اکاؤنٹ بنتا ہے اس پر۔

Advertisements

6 خیالات “ٹوئٹر زندگی” پہ

  1. Anonymous

    زیادہ معلومات تو نہیں ہیں ٹویٹر بارے مگر آپ نے کافی اہم اجتہادی نکات چھوڑ دیے

    پیدائش (٢٠٠٧) سے لے کر آج کی تاریخ تک کن مراحل سے ٹویٹر گزرا ‘ اور ٹویپلز کی ترجیحات کیسے کیسے بدلتی گئیں ‘ کس قسم کے اکاؤنٹس وجود میں آتے گئے
    کون اچھا تھا برا بن گیا ‘ کون برا تھا اچھا بن گیا ‘ کتنے گمنام سلیبرٹیز بن گئے ‘ کتنی سلیبرٹیز گمنام ہو گئیں
    کتنی دوستیاں بنیں ‘ کتنی ٹوٹ گئیں ‘ کون کس سے کیوں خفا ہوا ‘ سنجیدہ کون ہیں ‘ فقط وقت گزاری کن کا ماٹو ہے
    کتنے رشتے بنانے کا باعث ٹویٹر بنا ‘ کتنی زندگیوں کو ٹویٹر نے اجاڑا
    مذھب ‘ سیاست ‘ معاشرت ‘ معاش ‘ لا دینیت ‘ دہریت ‘ ادارے ‘ تعلیم ‘ ہنر فن ‘ موسیقی ‘ الیکشنز ‘ حکومتیں ‘ تفریح ‘ موویز ‘ سانگز ‘ ڈرامے ‘ سیر و سیاحت ‘ دہشت گردی ‘ امن ‘ ٹویٹر کی تحاریک ” گیمز آف ہیش ٹیگز ‘ گیمز آف ٹرینڈز ” اور نا جانے کیا کچھ

    ویسے آپ کا سفر ٹویٹر کن مراحل و مزاجوں سے گزرا ہے ؟ ٹائم لائنز کی باتیں پہلے کیا تھیں آج کیا ہیں
    ( جبکہ ڈی ایمز کا تعلق فقط آپ کی ذات و تنہائ سے ہے )

    پسند کریں

  2. Gingerwo77l

    http://eurocar.info.pl/producenci-odczuwaja-kryzys-zyski-spadaja.php
    Purchasing a used or new auto can be a hard procedure should you not know what you are performing. By teaching yourself about auto buying prior to go to the dealership, you can make issues less difficult on your own. The following advice might help your next buying trip become more pleasant.

    Constantly deliver a auto technician coupled when looking for a whole new automobile. Automobile retailers are well known for selling lemons and you do not desire to be their up coming target. Provided you can not get yourself a technician to look at automobiles along, a minimum of make certain you have him evaluate your ultimate choice before buying it.

    Know your limits. Before you start shopping for your next auto or vehicle, choose what you can manage to pay out, and stay with it. Don’t overlook to include fascination with your estimations. You are likely to pay out around 20 percent as a down payment at the same time, so be well prepared.

    Prior to attending a car dealership, know what type of vehicle you want. Research each one of you options ahead of shopping in order to figure out what works best for your financial budget and household requirements. Shop around to determine simply how much you need to be paying for the possible car.

    Prior to signing any commitment take the time to read each and every range, like the fine print. When there is anything shown you do not understand, tend not to sign until you have an answer which you recognize. Unsavory salesmen can make use of an agreement to put in several fees that have been not mentioned.

    Should you retain the previous assistance at heart the very next time which you go looking for a auto, you will certainly be very likely to get a better bargain. Investing in a automobile lacks as a head ache. Simply use the tips out of this post and you will get the automobile you need in a excellent cost.

    پسند کریں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s