گیم آف تھرونز کے سپائلرز سے بچنے کے طریقے

گیم آف تھرونز آج کل سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی وی شو ہے جس کی ہر قسط ہی ٹوئٹر پرٹرینڈ ہورہی ہوتی ہے۔ GoT  میں سردیوں کا انتظار رہتا ہے یا پھر تمام مردوں کا مرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ لیکن مسئلہ ہم پاکستانیوں کے ساتھ یہ ہے کہ امریکہ کا وقت یہاں سے 10 گھنٹے پیچھے ہے، وہاں جب اتوار کی رات کے 9 بجتے ہیں تو پاکستان میں پیر کی صبح کے 7 بج رہے ہوتے ہیں، یعنی کہ جب گیم آف تھرونز کی قسط آن ایئرہونے  کے بعد بذریعہ Torrent غریب عوام کی دسترس میں پہنچتی ہے تو پورا پاکستان کالج، دفتر جانےکی تیاریوں میں ہوتا ہے یا پھر گھوڑے بیچ کے سورہا ہوتا ہے، اب ایسے میں  بندہ انتظار کے علاوہ کیا کرے۔ جب انسان اپنے کاموں سے فارغ ہوتا ہے تب تک آدھی دنیا قسط دیکھ چکی ہوتی ہے اور آپ ایسے ڈر ڈر کے گھوم رہے ہوتے ہیں کہ کوئی سڑیل انسان کسی قسم کا کوئی سپائلر دے کر پورا دن ہی نہ اجاڑ دے۔ ایسے میں کیا کرنا چاہیے ؟ ایسے سپائلرز اور ان کو اگلنے والے انسانوں سے کیسے بچا جائے؟ اس کے لیے میں لایا ہوں آپ کے لیے انتہائی کارآمد تدابیر۔۔۔ تو پھر سنیے۔

بچاؤ نمبر 1

غلطی سے بھی ٹوئٹر یا فیس بک مت کھولیں، اگر بھول سے کھول ہی لیا ہے تو گیم آف تھرونز سے متعلق ہر ٹویٹ یا پوسٹ کو ایسے اگنور کریں جیسے خوبصورت لڑکیاں شاپنگ مال میں ارد گرد پھرتے تاڑو لڑکوں کو اگنور کرتی ہیں۔

CiwWW1HWgAEzxZI

بچاؤ نمبر 2

کالج، یونیورسٹی، دفتر یا دوستوں کی محفل میں گیم آف تھرونز کا ذکر چھڑتے ہی باتھ روم کا بہانہ کرکے وہاں سے غائب ہوجائیں یا پھر اپنے رشتے، شادی، بیماری یا ہمسائی کا ذکر شروع کرکے بات کا رخ موڑ دیں۔

CivzGy_VAAIg8hy

بچاؤ نمبر 3

اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ "گیم آف تھرونز کی قسط دیکھی ہے؟” تو فوراَ مسکین شکل بنا کر پوچھیں ” یہ کوئی نئی گیم آئی ہے کیا؟کیسی ہے؟ Q Mobile  پر چلے گی؟”

CjHALSkWYAEJL5f

بچاؤ نمبر 4

کبھی بھول کر بھی اعلان نہ کریں کہ آپ نے ابھی تک قسط نہیں دیکھی، کیونکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے اندرونی کیڑوں کی پیداوار سے اگر منافع کمایا جائے تو پاکستان کا سارا قرضہ اتر جائے۔

CiYxHNQUoAExVM1

اگر یہ سب تدبیریں آزما کر بھی آپ سپائلرز سے نہیں بچ پاتے تو کوئی بات نہیں، خلیسی تین ڈریگنز پیدا کر کے بھی اپنے سسرالیوں سے نہیں بچ پائی تو ہم کیا چیز ہیں۔

Advertisements

ایک خیال “گیم آف تھرونز کے سپائلرز سے بچنے کے طریقے” پہ

  1. آپ کتنے نیک انسان ہیں، اللہ آپکو اس کا صواب ضرور دے گا۔ 😜 ویسے میرا ایک سوال ہے کہ جو لوگ یوٹیوب پر ویڈیو بنا کر لنک شیئر کردیتے ہیں سپائیلرز کا ؟ ان کو کیسے اویڈ کیا جائے یاں پھر جو سنیپ چیٹ سٹوریز ڈال دیتے ہیں؟ ان پہ بہت غصہ آتا ہے مجھے! لوگ بہت تیز ہیں کوئی جگہ نہیں چھوڑتے ایسے جیسے کوئی نفلی فرض ادا کر رہے ہیں! 😈

    پسند کریں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s