میرے پسندیدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس – ایک فہرست

کہتے ہیں نا کہ ایک تصویر وہ سب بتا سکتی ہے جو ہزاروں الفاظ مل کر بھی بیان نہیں کرسکتے، اسی لیے بہت سے لوگ اپنے احساسات، جذبات اور ان کہی آرزوؤں کو تصویروں کے ذریعے بیان کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ موبائل فون کے اس دور میں تصویروں اور فوٹوگرافی کے حوالے سے ‘انسٹاگرام’ ایک مقبول نام بن چکا ہے۔

انسٹاگرام پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والے سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک ہے، یہاں پاکستانی اکاؤنٹس کی آبادی 17 لاکھ ہوچکی ہے۔ ٹوئٹر اور فیس بک سے کم مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انسٹاگرام صرف سمارٹ فون کے حامل افراد کے لیے ہے، البتہ بعد میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ویب ورژن بھی متعارف کروایا گیا لیکن وہ صرف براؤزکرنے کی حد تک، کیونکہ ویب ورژن سے آپ تصویر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔

انسٹاگرام پر بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جو تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال تو ہیں ہی لیکن ان صلاحیتوں کو صرف سیلفیاں لینے پر ضائع نہیں کرتے اور بین الااقوامی معیار مدنظر رکھتے ہوئے انسٹاگرام کا بھرپور استعمال کرتے ہیں، کچھ پاکستانی تو ایسے بھی ہیں جن کے کام کو انسٹاگرام نے خود تسلیم کیا ہے اور ان کا نام بین الاقوامی "تجویز کردہ فہرست” میں شامل کیے رکھا۔ میں نے انسٹاگرام کا استعمال 2013 میں شروع کیا ، لیکن میری سفر اور پہاڑوں سے دلچسپی میرے انسٹاگرام پر بھی حاوی ہوگئی جس نے مجھے اس پلیٹ فارم کو مزید ایکسپلور کرنے پر مجبور کیا۔ آج میں آپ سے اپنے  پسندیدہ ترین انسٹاگرام اکاؤنٹس شیئر کرتا ہوں تا کہ آپ بھی ان پاکستانیوں کو جانیں جو صرف سیلفیاں اپ لوڈ نہیں کرتے۔

میں یہ فہرست ہفتہ وار اپڈیٹ کرتا رہوں گا اور مزید پسندیدہ اکاؤنٹس یہاں شامل کرتا رہوں گا تاکہ آپ بھی ان لوگوں کو میری نظر سے جان سکیں۔

ruxxnaqvi

اس اکاؤنٹ کی سب سے خاص بات کلچر ہے، ہر تصویر کسی نہ کسی کلچر کو پیش کرتی ہے۔ دوسری خاص بات  ان کی طرف سے شروع کی گئی ہیش ٹیگ سیریز ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔  یہ اکاؤنٹ آپ کو گلیوں میں بھی گھمائے  گا اور نت نئے سائیکل دکھانے کے ساتھ ساتھ شوخ سرخ رنگ کا دیوانہ بھی بنا دے گا۔ ان کی طرف سے مندرجہ ذیل ہیش ٹیگ سیریز شروع کی گئی ہیں جن کا حصہ آپ بھی بن سکتے ہیں

#mybicycleseries, #Capture_Red, #IWalkedThisStreet

A post shared by @ruxxnaqvi on

ahrazzzzz

اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ یورپ میں ٹرین کا سفر کر رہے ہوں اور اچانک سے کھڑکی پر لاہور کی گلیاں اور کشمیر کے ندی نالے نظر آنے لگ جائیں، بس ایسا ہی احراز پاشا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے۔ دنیا بھر میں گھومتا میں یہ انسان بڑی پیاری نظر سے دنیا کو دیکھتا ہے، آپ بھی دیکھیے۔

apaali

 ثنا سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، لیکن صرف سیکھا ہی ہے کیا کچھ نہیں۔ جیسے کہ کسی بھی چیز کو کیسے خوبصورت بنا دینا ہے، رنگوں سے کیسے کھیلنا ہے، ہر تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کو کیسے بیاں کرنا ہے۔ ثناء خوبصورت تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ ویسے ہی ڈوڈلز بھی بناتی ہیں، ان کو فالو کرنا آپ پر فرض ہے۔

zeemee_

بازاروں میں دکھائی دیتی صورتوں سے عمارتوں کی کھڑکیوں تک، اردو کے گہرے اشعار سے انگریزی ادب تک، عزیمہ آپ کو پشاور کی گلیوں میں بھی گھمائے گی اور نت نئے چہرے بھی دکھائے گی۔

عزیمہ اور اس کے کام کو مزید جاننے کے لیے ان کا انٹرویو Twittistaan پر پڑھیں۔

pirusaein

 سفراور پہاڑوں سے محبت کرتے ہیں؟ بلندیوں پر قدم جماتے ہوئے بادلوں کے گولوں سے کھیلنا اچھا لگتا ہے؟ ندی نالوں کے بہتے پانی کے رنگوں سے پیاس بجھانا جانتے ہیں؟ تو پیرو کا اکاؤنٹ آپ کی ہر خواہش پوری کرے گا۔

A post shared by Pir Faraz Ali (@pirusaein) on

unmaderhyme

امجد، تخلیقی فوٹوگرافی کے ماہر ہیں۔ ہر تصویر کا کوئی نہ کوئی مرکزی خیال، اور ہر تصویر پر کی گئی محنت نظر آتی ہے۔ لاہور کے مشہور دروازوں سے لے کردنیا کی بارونق سڑکوں تک، امجد آپ کو اپنے دل کی نظر سے دنیا کا ایک منفرد روپ دکھاتے ہیں۔ ان کا انٹرویو Twittistaanپر Instagram Pakistan Series: unmaderhyme کے نام سے موجود ہے۔

A post shared by Jay🇵🇰 (@unmaderhyme) on

ferozagulzar

دیس پردیس، خوبصورتی، کہانیاں اور ان میں چھپی معصومیت۔ یہی وہ الفاظ ہیں جو فیروزہ کے انسٹاگرام کو بیان کرسکتے ہیں، باقی وہ نظر ہے جو سب بتاتی ہے۔ یورپ کی رونق سے بلوچستان کے صحراؤں تک، آرٹسٹ کی نظر میں چھپی خوبصورتی ملاحظہ فرمائیں۔

A post shared by فیروزہ (@ferozagulzar) on

effneck

قادر کا شمار پاکستان کے مقبول ترین انسٹاگرامرز میں ہوتا ہے، یہ انسٹاگرام کی بین الاقوامی "تجویزکردہ فہرست” کا بھی حصہ رہے۔ میرے لیے ان کے اکاؤنٹ کی خاص بات رنگ اور وہ ترتیب ہے جو ان کی تصاویر کا حصہ ہوتی ہے اور پھر جس خوبصورتی سے اپنی تصاویر کو "فائنل ٹچ” دیتے ہیں۔

مکمل انٹرویو:  Instagram Pakistan Series: effneck

A post shared by Kadir Khan (@effneck) on

_zubariajan

پتہ نہیں کیسے لکھ لیتی ہے یہ اتنی لمبی کہانیاں اور مضامین۔ ان کا اکاؤنٹ خوبصورت ترین تصاویر اور الفاظ کا ایک حسین مجموعہ ہے۔ اپنے احساسات کو لفظوں کی مالا پہنا کر ان کو دنیا کے سامنے سجا دینا، ہر کسی کے بس کا کام نہیں۔

A post shared by شہرذاد (@zubariajan_) on

e.makda

ابراہیم کا اکاؤنٹ میرے لیے "انسپائریشن” ہے مزید گھومنے کی، کسی بھی وقت سفر پر نکل جانے کی، قدرت کے دیے ہوئے اس خزانے کو اپنے اندر بسا لینے کی، دنیا کے اک کونے سے لے کر دوسرے تک جانے کی، چشموں کی آوازوں کے ساز سننے کی، سبز رنگ کو آنکھوں میں سمانے کی۔

e.makda instagram

museinmaking

بعض اوقات درجنوں فلٹروں میں دبی تصویریں نہ بھی ہوں لیکن ان کے نیچے لکھے الفاظ ہی کافی ہوتے ہیں، جن میں جھلکتی سچائی آپ کو پیروی پر مائل کرہی لیتی ہے۔ بینا کا اکاؤنٹ پڑھنے والوں کے لیے ایک بہترین مجموعہ ہے، ایک ڈائری کی طرح ہے جس میں آپ زندگی کے مختلف روپ دیکھتے ہیں۔

بقیہ اگلے ہفتے۔۔۔۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s