پکوانوں کو محفوظ کرتے انسٹاگرامرز

کراچی کے انسٹاگرامز نے اس بار شہر کی مشہور ترین فوڈ سٹریٹ برنس روڈ کو چنا اور وہاں پکتے پکوان، ان کو پکاتے لوگوں اور ارد گرد بنی پرانی عمارتوں کو اپنی تصاویر میں محفوظ کیا۔

انسٹاگرام ہر سال دو بار بین الاقوامی سطح پر انسٹامیٹ کے انعقاد کا اعلان کرتا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے شہروں میں انسٹاگرام استعمال کرنے  والے لوگ کسی ایک جگہ اکٹھے ہو کر فوٹوگرافی کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہروں میں بھی ہر سال انسٹا میٹ منعقد ہوتے ہیں جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور بہاولپور نمایاں ہیں۔ اس سرگرمی سے فوٹوگرافی میں دلچسپی رکھنے والی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا ایک مثبت پہلو بھی دنیا کے  سامنے آتا ہے۔ کراچی میں ہر بار ایک سے زائد انسٹامیٹ ہوتے ہیں جن میں اب تک جو جگہیں دنیا کے سامنے لائی گئی ہیں ان میں فرئیر ہال، کراچی چڑیا گھر، ساحل سمندر، پورٹ گرینڈ اور پی اے ایف میوزیم شامل ہیں۔

اس سال کا دوسرا انسٹا میٹ 17 اور 18 ستمبر کو دنیا بھر میں منعقد ہوا، جس میں انسٹاگرامرز کو اپنے  ملک، علاقے یا شہر کے کھانوں اور ان کی اقسام اور ان کو بنانے والوں کی تصاویر بنانے پر زور دیا گیا۔ کراچی کے انسٹاگرامز نے اس بار شہر کی مشہور ترین فوڈ سٹریٹ برنس روڈ کو چنا اور وہاں پکتے پکوان، ان کو پکاتے لوگوں اور ارد گرد بنی پرانی عمارتوں کو اپنی تصاویر میں محفوظ کیا۔

کراچی کا برنس روڈ لذیذ پکوانوں کا گڑھ ہے۔ باربی کیو سے لے کر پاپڑی چاٹ تک، شکنجبین سے لے کر ربڑی تک یہاں ہر کھانا اپنی لذیذ ترین شکل میں ملتا ہے۔ انسٹاگرامرز جہاں ان کھانوں کی تیاری کے مراحل کو تصویری شکل دینے میں مصروف تھے وہیں وہ ان کھانوں سے لطف اندوز بھی ہورہے تھے۔  کراچی شہر جہاں لوگ سڑک پر اپنا موبائل نکالنے  سے پہلے سو بار سوچتے ہیں وہاں ستر، اسی کے قریب نوجوان اپنے کیمروں کے ساتھ سڑکوں کی چھان مارتے ہوئے اپنے شوق کو پروان چڑھا رہے تھے، جن کو دیکھ کر پنجابی کی ایک مشہور مثل سچ لگ رہی تھی کہ "شوق دا کوئی مل نئی” یعنی کہ شوق کی کوئی قیمت نہیں۔

Instameet Karachi Kitab Burns Road
تصویر: محمد اشعر
WWIM14KarachiKitab Clickaey
تصویر: احسن سعید
WWIM14 Karachi Kitab
تصویر: عادل صدیق
WWIM14 Karachi Kitab
تصویر: خزیمہ زری
WWIM14 Burns Road Karachi Kitab
تصویر: عثمان محمد خان
WWIM14 Karachi Kitab
تصویر: اپرچر امیچز
Instameet Karachi Kitab
تصویر: حسن کھتری
participants-of-karachi-instameet-photo-by-muhammad-ashar-2
تصویر: محمد اشعر
WWIM14KarachiKitab Arsalan M Khan
تصویر: ارسلان محمد خان
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s