اچھا، تو تم ویریفائیڈ نہیں ہوئے کیا؟ گھر، آفس، پارک، دوست، رشتے دار، جہاں بھی جاتا یہ سوال میرا پیچھا کررہا ہوتا، اور پہلے سے پریشان زندگی کی اذیتوں میں ایسے اضافہ کرتا جیسے ٹویٹ وائرل ہونے پر انڈے فالورز کا اضافہ ہوتا ہے۔ یہ سوال میرے ذہن کی دیواروں سے ٹکرا کر ایسا شور …
