میں اپنے آپ میں نیشنل جیوگرافک کے ایک ڈاکومنٹری فلم میکر طرح بن کر بابے کے پاس گیا۔ گھنی داڑھی، پرانے کپڑے، سراپے میں گرمی بھری ہوئی بابا مزاربہاؤالدین زکریا ملتانی کے اندرونی صحن میں بنی مسجد کے ساتھ ایک تھڑے پہ بیٹھا تھا۔ "السلام علیکم بابا جی کیسے ہیں" "وعلیکم السلام اللہ کا شکر ہے، …
