آخرکار ایپل نے اردو کا نستعلیق فونٹ شامل کردیا

ایپل نے آئی او ایس 11 میں اردو کا نستعلیق فونٹ شامل کردیا، جس کی بدولت اردو صارفین پہلی مرتبہ موبائل پر اردو کو اپنی اصل شکل میں پڑھ سکیں گے۔

سال 2017 اردو کے لیے کافی خوش قسمت ثابت ہورہا ہے، دنیا اب اردو کی اہمیت کو جان رہی ہے اور اس پہ کام بھی ہورہا ہے۔ کچھ ماہ پہلے گوگل کی طرف سے اردو ویب سائٹس کو اس فہرست میں شامل کرلیا گیا جن پر گوگل ایڈ سینس کارآمد ہوگا اور اردو بلاگرز بھی اشتہارات کے ذریعے کمائی کرسکیں گے، اور اس کے بعد اردو زبان کی شمولیت گوگل سپیچ ریکگنیشن میں بھی کرلی گئی جس کی بدولت آپ اردو بول کر ٹائپ کروا سکتے ہیں۔

گوگل کے بعد اب ایپل نے اردو صارفین کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا اور نئے آنے والے اوپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 میں اردو کا نستعلیق ٹائپ فیس شامل کردیا گیا ہے۔ اردو صارفین پہلی بار موبائل پر اردو کو اپنی اصل شکل میں پڑھ اور استعمال کر سکیں گے۔

انٹرنیٹ پر اردو اور نستعلیق کی بحث کافی پرانی ہے۔ اردو صارفین نے اردو زیادہ تر عربی رسم الخط میں ہی پڑھی، جب تک ایسے پلگ انز نہ بنا لیے گئے جو اردو کو نستعلیق رسم الخط میں دکھاتے ہیں۔ جب ہم نے ٹوئٹر کا اردو ترجمہ کیا اور ایک مکمل اردو ورژن بنایا تو اس کے کم استعمال کی وجہ یہی ٹھہری کہ صارفین کو عربی رسم الخط میں اردو پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔

آئی او ایس پر اردو اور نستعلیق کی کہانی تب شروع ہوئی جب اس پر اردو کی بورڈ دستیاب نہ تھا تو پاکستانی ٹیکنالوجسٹ مدثر عظیمی نے اردو رائٹر نامی ایک ایپ بنائی جو اردو کی بورڈ کاکام کرتی تھی، پھر جب ایپل نے اپنا اردو کی بورڈ متعارف کروا دیا تو اردو رائٹر کی اہمیت نہ رہی۔ لیکن مدثر عظیمی یہیں رکنے والے نہیں تھے، انہوں نے بیڑہ اٹھایا کہ ایپل پر زور ڈالا جائے کہ وہ اردو کو اس کی اصل شکل میں دکھائے اور نستعلیق رسم الخط کو شامل کرے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ایپل کو خطوط لکھے جن کا پھر انہیں ایپل کی جانب سے جواب بھی آیا اور آج نستعلیق ہمارے پاس موبائل پر دستیاب ہے۔

Tweet in Urdu Nastaleeq in iOS 11
Urdu Nastaleeq in iOS 11
Urdu Contacts Nastaleeq in iOS 11

Urdu Contacts Nastaleeq in iOS 11

آئی او ایس 11 پوری دنیا میں 19 ستمبر کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

Advertisements

2 خیالات “آخرکار ایپل نے اردو کا نستعلیق فونٹ شامل کردیا” پہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s