کراچی کو ملی آرٹ کی وہ چھپی ہوئی خوبصورتی

Reel On Hai Pakistan Cables

 یہ کیا ہے؟ یہ کیا کوئی تانگہ ہے کیا؟ اتنا خوبصورت تانگہ جس پہ فنکاروں کی محنت صاف جھلک رہی ہے۔ نہیں، نہیں یہ کچھ اور ہے۔

ہمارے یا کسی بھی ترقی پذیر معاشرے میں آرٹ یا فنون لطیفہ کو لوگوں کی بڑی تعداد کی طرف سے سراہا نہیں جاتا، عوام کا زیادہ دھیان زندہ رہنے میں ہی لگا رہتا ہے۔ لیکن اگر پھر بھی کچھ لوگوں نے اپنی زندگیوں کو اس کام کے لیے وقف کررکھا ہے تو وہ واقعی پاگل پن کی حد تک اس کام سے محبت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ‘ریل آن ہے’ کے نام سے بے شمار تصاویر گردش کرتی دکھائی دیں، اس مہم کے منتظمین نے مجھ سے بھی رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ کراچی کے لوگوں نے اپنے شہر کو ایک اور خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

ہوا یہ کہ پاکستان کیبلز، جو کہ کیبلز بنانے کا ایک پرانا ادارہ ہے، کراچی بنالے ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اپنی کیبلوں کی خالی ریلوں کو مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کے حوالے کیا جنہوں نے ان ریلوں کی شکل و صورت اور ان کا استعمال ہی بدل کررکھ دیا۔

Reel On Hai Pakistan Cables 2

اس منصوبے میں فنکاروں نے ان ریلوں کو مختلف طرح سے سجایا، چاہے ان پر خطاطی اور تصویرنگاری کے ذریعے کہانی سنائی گئی ہو یا کرکٹ کے ستاروں کے لیے ان کو آسمان بنا کر پرستاروں کے دلوں کی دھڑکن تیز کی ہو۔

DQ2EplpW0AA1cUK

ان تمام ریلوں کو پھر کراچی کے مختلف مقامات پر رکھا گیا، جو اک عام انسان کی آنکھوں کے لیے بھی بڑا خوشگوار تجربہ ہے۔

DQ2Ds3VWAAAJgM5

پاکستان کیبلز، کراچی بنالے ٹرسٹ، فنکاروں اور ریلوں کی اس کہانی کو ایک کتابی شکل بھی دی گئی ہے، جسے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس طرح کے منصوبے اس تیزی بڑھتے دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک شہر کے باسیوں کے لیے خوشی کا سامان بن جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا ہیش ٹیگ:#ReelOnHai

Advertisements

2 خیالات “کراچی کو ملی آرٹ کی وہ چھپی ہوئی خوبصورتی” پہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s