کراچی کتاب

دنیا میں ایک کراچی ہے لیکن کراچی میں ڈھیروں دنیائیں آباد ہیں۔ اس شہر کی لاکھوں داستانیں ہیں جن میں کروڑوں لوگ بستے ہیں، ویسے ہی یہ شہر کروڑوں دلوں میں بستا ہے۔ ہر گلی ایک کلچر رکھتی ہے، ہر سڑک ایک شہر کے اندر بسے شہروں میں نکلتی ہے۔ جو رفتار ڈاکومنٹری فلموں کے ٹائم لیپس میں سورج یا ٹریفک کی ہوتی ہے، وہ رفتار کراچی کی عام زندگی کی ہے۔

مجھے بحیرہ عرب کے کندھے پر سر رکھے سوئے ہوئے مائی کولاچی کے اس کراچی کے جاگنے کا انتظار ہے۔ مائی کولاچی کے بچے خونخوار مگرمچھوں نے نہ چھوڑے تھے، اس کا کراچی بھی بہت بار زخمی ہوا ہے۔

سمندری طوفانوں سے ہر بار بچ جانے والا یہ شہر جو دنیا کا دوسرا سب سے آباد شہر مانا جاتا ہے اپنے اسی حق اور نہ ملنے والے پیار کے لیے لڑتا نظر آتا ہے، یہاں رہنے والا، کمانے والا، پلنے والا، حکمرانی کرنے والا ہر شخص کراچی کا مقروض ہے، یہ شہر اپنے لیے صرف اچھی نیت اور محبت مانگتا ہے۔

میں 2007 میں کراچی آیا تھا، ایدھی، حکیم سعید اور محمد علی جناح کے اس عظیم شہر میں اپنی جوانی کے دس سال گزارنے پر مجھے فخر ہے۔

 

Advertisements

ایک خیال “کراچی کتاب” پہ

  1. پنگ بیک: » » کراچی کتاب

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s