تعلق بھری جگہیں

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ انسان کو ماضی میں نہیں رہنا چاہیے لیکن ناسٹلجیا میری زندگی کا ایک بڑا مزےدار حصہ ہے، یہ آج کے لمحوں میں گزرے کل کی ایک کھڑکی کھول کر ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا دے جاتا ہے، خیر ضروری نہیں کہ جھونکا ٹھنڈی ہوا کا ہی ہو۔ مجھے ہمیشہ لگتا رہا کہ میرا تعلق جگہوں سے بنتا ہے اور میں ایسی جگہوں کی یاد میں اکثر کچھ نہ کچھ لکھتا، مجھے یہ بھی لگتا کہ وہ جگہیں ہیں جو مجھے خوش آمدید کہتی ہیں، میرے لیے اپنی بانہیں کھولے کھڑی ہوتی ہیں اور ان کی کوئی انرجی ہوتی ہے، یہی وجہ کہ میں انسانوں سے زیادہ جگہوں کا شوقین رہا، شہروں کا اور ان کی گلیوں کا۔

اب مجھے لگتا ہے کہ میں غلط تھا، ناسٹلجیا ضرور کسی نہ کسی انرجی کا محتاج ہوتا ہے جو ان لمحوں کو قید کرلیتی ہے، چاہے وہ ان جگہوں پر انسانوں کے ساتھ گزرے لمحے ہوں یا خود کے ساتھ۔

اکثر کئی جگہیں مجھے پسند نہیں آتیں، شاید میں وہاں واپس نہ جانا چاہوں لیکن پھر بھی ان جگہوں پر گزرا وقت یاد آتا ہے، یقیناً وہ اس گزرے وقت میں بستی انرجی، وہ تعلق ہے جو بار بار دستک دیتا ہے اور اس تعلق کے بغیر وہ جگہیں کسی اجاڑ بھیانک ویرانے سے کم نہ ہوں۔

Advertisements

ایک خیال “تعلق بھری جگہیں” پہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s