مشین پور کو میں صرف ایک ویڈیو نہیں کہوں گا، یہ اک دل کا دوسرے دلوں کو ایک پیغام پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے۔ لیکن ہاں اگر کہانی کی طرح دیکھا جائے تو ایک مشینی دنیا کا ایک روبوٹ جو پھر روبوٹ نہیں رہتا اور نکل پڑتا ہے اپنے اندر کی تلاش میں۔
مشین پور معاذ مودود کی تخلیق ہے جو اس سے پہلے اینی میشن کی دنیا میں بہت سا کمرشل کام کرچکے ہیں لیکن مشین پور ان کے دل کی آواز ہے جسے انہوں نے ایک ویڈیو کی شکل دی۔ آواز سے لے کر تحریر تک، اور سکیچنگ سے لے کر اینی میشن تک، ہر کام معاذ نے خود سرانجام دیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ مشین پور کی کہانی اتنی ہی تھی یا یہ آگے بھی بڑھے گی؟
پنگ بیک: » » مشین پور – اپنا دل ڈھونڈتے اک روبوٹ کی داستان