آپ مُلکوں اور شہروں کا حال بیان کرسکتے ہیں، کسی کے حُسن و جمال و رنگ و روپ پر ہزار داستان لکھ سکتے ہیں، کسی کے گھر کی کہانی ہو یا سکول کا کوئی قصہ، روانی سے بتا سکتے ہیں، میرا دن کیسا گزرا اور میری رات کیسے کٹی، میرا سفر کیسا گزرا، مجھے کوئی جگہ کیسی لگی، یہ سب لکھنا، بتانا، دِکھانا یا سمجھانا کوئی خاص مشکل نہیں۔ اپنی خواہشات کی فہرست تیار کرنی ہو یا کسی کھانے کی تعریف کرنی ہو، ہمارے پاس لاکھوں الفاظ اور ان کے لیے سینکڑوں القابات ہوتے ہیں، الفاظ سب کچھ بیان کرسکتے ہیں, اس کو خوبصورت بنا سکتے ہیں، لیکن اک دل کے حال کے سوا، وہاں یہ چلتے ہی نہیں ملتے ہی نہیں، وہ الفاظ سے آگے کی کہانی ہے، الفاظ وہاں صرف بگاڑ ہی پیدا کرسکتے ہیں، وہ جو حال ہے وہ بیاں ہو ہی نہیں پاتا •
بہت خوب
پسند کریںپسند کریں