راک سٹار ایک فنکار کے بننے اور اُسے فنکار بنانے کے پیچھے کی جو داستاں ہے، اس کی کہانی ہے۔ اک شخص جو اپنے دل کے ٹوٹنے کے انتظار میں فنکار نہیں بن پاتا اور جب فنکار بن جاتا ہے تو اسے فنکاری سے زیادہ اپنے دل کی فکر ہوتی ہے۔ ایک ایسا گلوکار جس کا گٹار درد اگلتا ہے، جس کی آواز اس کی بے بسی، خوشی، ناراضگی اور بغاوت بیان کرتی ہے، جس کا رویہ اسے دنیا سے دور لے جاتا ہے، جس کا ہر بول اس کی کہانی سناتا ہے۔ فنکار، جو چیخ چیخ کر اپنا دُکھ سناتا ہے اور دنیا اس اچھلتی کودتی ہے، تالیاں بجاتی ہے، کندھوں پر اٹھاتی ہے
جے جے عرف جارڈن نے گھر کے دھکے کھائے، درباروں کا لنگر کھایا، دوستوں کے طعنے سنے، اور پھر پیار بھی خوب کمایا اور پھر دل کے ہاتھوں مارا گیا، اس کا دل اس کے شوق پہ ہمیشہ بازی لے گیا
وہ دنیا کے لیے نہیں بنا تھا، وہ اپنے دل کے لیے بنا تھا، وہ اک ٹوٹے ہوئے دل کے لیے بنا تھا
جب تک کسی کی یاد کی کسک دل میں نہ ہو بندہ فنکار بن ہی نہیں سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھا ۔۔۔۔۔لکھا۔۔۔۔۔👌
پسند کریںپسند کریں