یہ میرا بچپن ہے، یہ میرا خزانہ ہے مارچ 2001 کا یہ رسالہ جو میں نے پندرہ روپے جوڑ کر خریدا تھا، آج کسی بکسے سے نکل آیا یہ میرا نشہ تھا اس ہر ایک لفظ میری آکسیجن تھی، مجھے ہر مہنیے بس اسی کا انتظار ہوتا تھا، میری زندگی واقعی ان کہانیوں کے گرد …

یہ میرا بچپن ہے، یہ میرا خزانہ ہے مارچ 2001 کا یہ رسالہ جو میں نے پندرہ روپے جوڑ کر خریدا تھا، آج کسی بکسے سے نکل آیا یہ میرا نشہ تھا اس ہر ایک لفظ میری آکسیجن تھی، مجھے ہر مہنیے بس اسی کا انتظار ہوتا تھا، میری زندگی واقعی ان کہانیوں کے گرد …
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ انسان کو ماضی میں نہیں رہنا چاہیے لیکن ناسٹلجیا میری زندگی کا ایک بڑا مزےدار حصہ ہے، یہ آج کے لمحوں میں گزرے کل کی ایک کھڑکی کھول کر ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا دے جاتا ہے، خیر ضروری نہیں کہ جھونکا ٹھنڈی ہوا کا ہی ہو۔ مجھے ہمیشہ …
کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کے بچپن کا ہیرو، جس کی آواز پر پورا ملک جھومتا ہو، جس کے اخلاق کی گواہی بڑے سے بڑا شخص دیتا ہو، ہر گنگنانے والا جس کے گانے گاتا ہو، ہر عاشق رسول جس کی نعتیں پڑھتا ہو۔۔۔ جس سے آپ کی کبھی ملاقات تک نہ ہوئی ہو، بات تک نہ ہوئی ہو۔ وہ اچانک کسی دن آپ کو پیغام بھیجے کہ آپ سے کچھ بات کرنی ہے۔ کیا حال ہوا ہوگا میرا جب جنید جمشید نے مجھے ٹوئٹر پر ذاتی پیغام بھیجا؟
کبھی کہیں سڑک پر، کسی گلی میں، کسی رستے پر جب چل رہا ہوتا ہوں تو اچانک کوئی منظر، کوئی لمحہ ایسا آتا ہے جو پہلے کبھی نہ کبھی زندگی میں ہوچکا ہوتا ہے، گزر چکا ہوتا ہے، دیکھا ہوتا ہے یا گزارا ہوتا ہے۔ چاہے وہ درختوں کی ایک قطار ہی کیوں نہ ہو، …
"اس مہینے کا رسالہ آگیا ہے؟"، امید بھری نظروں سے وہ کتاب گھر کے دکاندار کے سامنے کھڑا وہی سوال پوچھ رہا تھا جو وہ پچھے چار دن سے روزانہ پوچھتا چلا آرہا تھا۔ دکاندار نے اسے مسکراہتے ہوئے دیکھا اور بولا، "تمہیں چین نہیں ہے؟ جب بھی آیا میں تمہیں خود بتا دوںگا، تمہارے …
میں نعرۂ مستانہ، میں شوخیِ رندانہ میں تشنہ کہاں جاؤں، پی کر بھی کہاں جانا عابدہ پروین کی آواز اچانک سے گونجنا شروع ہوگئی اور چھوٹے سے رکشے کا ماحول صوفیانہ سا ہوگیا، ماحول تو خیر شاید اندر کا ہی ہوتا ہے۔ اندھیری سڑک کو گاڑیوں اور رینگتے ہوئے موٹرسائیکلوں سے نکلتی زرد روشنی نے کچھ …