junaid-jamshed-message

جب جنید جمشید نے مجھے پیغام بھیجا

کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کے بچپن کا ہیرو، جس کی آواز پر پورا ملک جھومتا ہو، جس کے اخلاق کی گواہی بڑے سے بڑا شخص دیتا ہو، ہر گنگنانے والا جس کے گانے گاتا ہو، ہر عاشق رسول جس کی نعتیں پڑھتا ہو۔۔۔ جس سے آپ کی کبھی ملاقات تک نہ ہوئی ہو، بات تک نہ ہوئی ہو۔ وہ اچانک کسی دن آپ کو پیغام بھیجے کہ آپ سے کچھ بات کرنی ہے۔ کیا حال ہوا ہوگا میرا جب جنید جمشید نے مجھے ٹوئٹر پر ذاتی پیغام بھیجا؟

Advertisements

وہ لاکھوں میں ایک لمحہ

کبھی کہیں سڑک پر، کسی گلی میں، کسی رستے پر جب چل رہا ہوتا ہوں تو اچانک کوئی منظر، کوئی لمحہ ایسا آتا ہے جو پہلے کبھی نہ کبھی زندگی میں ہوچکا ہوتا ہے، گزر چکا ہوتا ہے، دیکھا ہوتا ہے یا گزارا ہوتا ہے۔ چاہے وہ درختوں کی ایک قطار ہی کیوں نہ ہو، …

جاری رکھئیے پڑھنا وہ لاکھوں میں ایک لمحہ

pakistani-kids-dramas

کیا پاکستانی بچے اپنے ٹی وی سے خوش ہیں؟

"بل بتوڑی ناساں چوڑی، ادی میٹھی، ادی کوڑی، آئی ایم سوری، آئی ایم سوری" یہ الفاظ سن کر آج کل کا کوئی بھی پاکستانی جو اپنی زندگی کی دو دہائیاں گزار چکا ہے مسکرائے بغیر نہ رہ پائے گا، اور 'عینک والا جن' کی قصہ چھیڑ دے گا۔ نستور، زکوٹا، ہامون جادوگر، بل بتوڑی، چارلی ماموں …

جاری رکھئیے پڑھنا کیا پاکستانی بچے اپنے ٹی وی سے خوش ہیں؟

کالے بکسے کا خزانہ

"اس مہینے کا رسالہ آگیا ہے؟"، امید بھری نظروں سے وہ کتاب گھر کے دکاندار کے سامنے کھڑا وہی سوال پوچھ رہا تھا جو وہ پچھے چار دن سے روزانہ پوچھتا چلا آرہا تھا۔ دکاندار نے اسے مسکراہتے ہوئے دیکھا اور بولا، "تمہیں چین نہیں ہے؟ جب بھی آیا میں تمہیں خود بتا دوںگا، تمہارے …

جاری رکھئیے پڑھنا کالے بکسے کا خزانہ

WWIM14KarachiKitab Clickaey

پکوانوں کو محفوظ کرتے انسٹاگرامرز

کراچی کے انسٹاگرامز نے اس بار شہر کی مشہور ترین فوڈ سٹریٹ برنس روڈ کو چنا اور وہاں پکتے پکوان، ان کو پکاتے لوگوں اور ارد گرد بنی پرانی عمارتوں کو اپنی تصاویر میں محفوظ کیا۔ انسٹاگرام ہر سال دو بار بین الاقوامی سطح پر انسٹامیٹ کے انعقاد کا اعلان کرتا ہے جس کے بعد دنیا بھر …

جاری رکھئیے پڑھنا پکوانوں کو محفوظ کرتے انسٹاگرامرز

Kel-Neelum-Valley-Kashmir

ایک تصویر ایک کہانی: سیلفی

اڑنگ کیل سے واپس کیل آتے ہوئے، پہاڑ پر بنے اینٹوں سے بنے رستے پر قدم جمائے زور لگاتے، میں پھولی سانس کے ساتھ گرمی سے تنگ آچکا تھا۔ کشمیری بزرگوں کا ایک گروہ قریب سے گزرا تو ہم نے سلام  کی آواز بلند کی تو ادھر سے ایک مسکراتا ہوا پرجوش سا جواب آیا۔ صبح جب ہم …

جاری رکھئیے پڑھنا ایک تصویر ایک کہانی: سیلفی

Hoper Valley, Nagar, Pakistan

ہوپر کا سورج

جلیبی جیسی بل کھاتی سڑک پر بھاگتی بس کی کھڑکی کے شیشے کی کسی دراڑ سے آتی ٹھنڈ میرے جوتوں سے ہوتی ہوئی جسم میں داخل ہورہی تھی۔ شروع کا ایک گھنٹہ تو میں نے اسے برداشت کیا پھر خود کو کوستے ہوئے بیگ سے ایک جیکٹ نکال پر دونوں پاؤں پر ڈال دی۔ یہ تو شروعات …

جاری رکھئیے پڑھنا ہوپر کا سورج